امریکی صدر کے سابق مشیر ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی حالیہ تنقیدی پوسٹوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ انہیں گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ سے متعلق کی گئی اپنی کچھ سوشل میڈیا پوسٹوں پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید میں وہ بہت آگے نکل گئے تھے۔
ٹرمپ سے تنازع کے بعد ایلون مسک ٹرمپ پر تنقید والی کچھ سوشل میڈیا پوسٹیں ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔