44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایئر انڈیا برطانیہ میں خراب کارکردگی میں صف اول کی ایئر لائنز...

ایئر انڈیا برطانیہ میں خراب کارکردگی میں صف اول کی ایئر لائنز میں شامل ہے، ایوی ایشن ماہرین


 

تصویر سوشلم میڈیا۔

 بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کا برطانیہ میں ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں، بلکہ یہ رینکنگ میں بدترین اور خراب کارکردگی میں صف اول کی ایئر لائنز میں شامل ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایئر انڈیا کو بدترین ایئر لائن قرار دیا جا چکا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تاخیر کے حوالے سے گزشتہ برس ایئر انڈیا کا ریکارڈ 45 منٹ 48 سیکنڈ تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تاخیر کا شکار گیٹ وک سے بنگلور کی پرواز رہی، جو 50 پروازوں کا اوسط ایک گھنٹہ 23 منٹ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزیومر میگزین کے ایڈیٹر روری بولینڈ ایئر انڈیا کی کارکردگی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا جو اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اربوں پاؤنڈ کے خسارے میں چل رہی تھی اسے 2022  میں  ٹاٹا گروپ نے بھارتی حکومت سے حاصل کیا تھا۔ 

ایوی ایشن کنسلٹنٹ جان اسٹرک لینڈ کے مطابق خراب کارکردگی کی شہرت رکھنے والی ایئر انڈیا کو بہتر بنانے کے لیے کافی کچھ کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات