41 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے مختلف ریاستوں میں پھیل گئے

امریکا، امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے مختلف ریاستوں میں پھیل گئے


فائل فوٹو

امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔

امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا،  احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔

گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4 ہزار نیشنل گارڈ لاس اینجلس میں تعینات ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات