44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، فی عمارت 2.2 لاکھ مختص

اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، فی عمارت 2.2 لاکھ مختص


کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت تین سال سے ملک بھر میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 30 ملین روپے مختص کررہی ہے جس کا مطلب فی کمپلیکس 2.2 لاکھ روپے ہے۔ کھیل کے شعبے میں عدم دل چسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 300 ملین روپے کی صرف دو نئی اسپورٹس ڈویلپمنٹ اسکیمیں پیش کی گئی ہیں، جس میں ارشد ندیم، شہباز شریف ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی اور فیصل آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل ہے جبکہ زیر التواءآٹھ پرانی اسکیموں کو آنے والے سالوں میں بھی مالی امداد ملتی رہے گی۔ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں مصنوعی ایتھلیٹکس ٹریک ، فٹ بال گراؤنڈ بچھانے کیلئے مزید 108 ملین روپے ملیں گے۔ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری ،موجودہ سہولیات کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر 1949 ملین روپے کی کل لاگت سے مزید 53.105 ملین روپے ملیں گے۔ کراچی میں پی اسی بی کوچنگ سینٹر میں موجودہ سہولیات کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر آنے والے مالی سال کے دوران مزید 70 ملین روپے دئیے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات