امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کےلیے پوری طرح تیار ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی ہے۔
امریکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر فوری ردعمل کے طور پر عراق میں امریکی سائٹس پر حملہ کرسکتا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر امریکا نے عراق میں امریکی سفارت خانہ جزوی طور پر خالی کروانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔
دوسری جانب پینٹاگون نے فوجی خاندان کے اہل خانہ کو رضاکارانہ طور پر مشرق وسطیٰ چھوڑنے کا اختیار دیا ہے۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے، ٹرمپ
امریکی فوجیوں کے انخلا کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے اہلکاروں کو نکالا جا رہا ہے کہ کیونکہ یہ ایک خطرناک جگہ بن سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔