44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومغزہ لہو لہواحمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی


احمد آباد: ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا: “احمد آباد میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے۔ یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزراء اور متعلقہ ادارے فوری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔”

دوسری جانب، برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا: “احمد آباد میں لندن جانے والے طیارے کا حادثہ تباہ کن مناظر پیش کر رہا ہے، جس میں کئی برطانوی شہری بھی سوار تھے۔ میں مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہوں اور میری دعائیں مسافروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”

یاد رہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہوگئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات