39 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہنی مون کے دوران دولہا قتل، دلہن گرفتار

ہنی مون کے دوران دولہا قتل، دلہن گرفتار


—فائل فوٹو

بھارت میں ہنی مون کے دوران شوہر کے بہیمانہ قتل کے الزام میں نئی نویلی دلہن کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ سونم رگھوانشی نے شوہر راجا رگھوانشی کو قتل کروانے کے لیے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کیں۔

یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں پیش آیا، جہاں جوڑا ہنی مون منانے گیا تھا، شادی کو صرف چند روز ہی گزرے تھے۔

سونم کے شوہر 30 سالہ راجا کی لاش ایک کھائی سے ملی تھی، جس کی گردن کٹی ہوئی تھی اور انکے پاس موجود قیمتی اشیاء غائب تھیں۔ اس واقعے کے بعد سونم بھی لاپتا ہو گئی تھیں، جس کے بعد ان کے اغواء یا قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

راجا اور سونم کے اہلِ خانہ نے میگھالیہ پولیس پر غفلت کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ کیس کی تحقیقات وفاقی ایجنسی کو سونپی جائے، متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر انصاف کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

میگھالیہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ کہ سونم نے اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے ایک تھانے میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، 4 دیگر مشتبہ افراد کو بھی چھاپوں میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے 3 کا تعلق مدھیہ پردیش اور ایک کا میگھالیہ سے ہے۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ صرف 7 دن میں کیس میں بڑی پیش رفت کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات