33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومقومی خبریںکورنگی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

کورنگی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی


کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا، اس دوران لڑکی کے گھر والے پہنچ گئے، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو باندھ کر اس کے گھر والوں کو بلایا۔

طارق نواز نے مزید کہا کہ لڑکے کے ساتھیوں نے آکر فائرنگ کی جس سے 4افراد زخمی ہوئے، ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے کارروائی کی جارہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات