44 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچین میں سیکڑوں ہائیڈرالک روبوٹس کی مدد سے تاریخی کمپلیکس کی منتقلی

چین میں سیکڑوں ہائیڈرالک روبوٹس کی مدد سے تاریخی کمپلیکس کی منتقلی


تصویر سوشل میڈیا۔

چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں حکام نے حال ہی میں ایک روایتی دو تین منزلہ ٹاؤن ہائوسز کے اسٹائل والے بلڈنگ کمپلیکس کو دس میٹر روزانہ کی رفتار سے منتقلی کا آغاز کیا ہے اور اس مقصد کےلیے 432 ہائیڈرالک پاور سے چلنے والے روبوٹس کی ایک فوج کی مدد حاصل کی ہے۔  

یہ کمپلیکس جو کہ ژانگیوان کے اندر اور شنگھائی کے جینگان ڈسٹرکٹ میں واقع ہے، اپنے سائز اور پیچیدگی دونوں لحاظ سے اس منتقلی کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ری لوکیشن پروجیکٹ مانا جارہا ہے۔  

اس عمارت کے سخت لے آؤٹ، جو کہ 1920 اور 1930 کی دہائیوں کی ہے، جس کی وجہ سے روایتی کنسٹرکشن اور ری لوکیشن (منتقلی) کے آلات عملی طور پر ناقابل استعمال ہو گئے تھے، لیکن حکام کو تین منزلہ زیر زمین ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پورے بلاک کو کئی سو میٹر تک منتقل کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت تھی۔ 

اس پروجیکٹ کو ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت تھی تاکہ ٹیم انچارج اس 7,500 میٹرک ٹن وزنی عمارت کو 4,030 اسکوائر میٹر دوری پر عارضی پر منتقل کرسکیں۔ 

ژانگیوان سٹی بلاک کی منتقلی کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے انجینئرز نے بلڈنگ انفارمیشن موڈیولنگ اور پوائنٹ کلاؤڈ اسکیننگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا تاکہ تفصیلی تھری ڈی بلیو پرنٹس تخلیق کیے جاسکیں۔

اس کے بعد انہوں نے ممکنہ تصادم کے پوائنٹس اور کسی بھی اہم اسٹرکچرل مسائل کی نشاندہی کرنے کےلیے ان اسکیمیٹکس کا تجزیہ کیا۔ اس سلسلے میں انھوں نے ڈیپ لرننگ اے آئی موڈیولز زمین پر موو کرنے والے خصوصی روبوٹس کی مدد اسے جو 1.2 میٹر سے کم چوڑائی والی جگہوں پر کام کر سکتے ہیں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے اور مٹی اور ٹھوس رکاوٹوں کے درمیان فرق کر سکیں۔ ڈرلنگ روبوٹس کو ژانگیوان کی تنگ گلیوں اور راہداریوں پر نیویگیٹ کرایا جاسکے۔

عمارت کے نیچے کھدائی کرنے کے بعد اس کے احاطے کو مضبوط اسٹیل کے فریم پر اٹھایا گیا اور 432 چھوٹے واکنگ روبوٹس کا استعمال کرتے ہوئے، 10 میٹر فی دن کی رفتار سے منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ان خود کار روبوٹس کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور ان کی سست رفتاری کے باوجود وہ عمارتوں یا عمارت کے تمام احاطے کو محفوظ طریقے سے منتقل کر سکتے ہیں۔ 19 مئی کو منتقلی شروع ہوئی ہے اور جیسے ہی پروجیکٹ مکمل ہوگا اسے دوبارہ اسکی اصل جگہ پر واپس لایا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات