44 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومتجارتی خبریںپیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی...

پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی کی تجویز


فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 26-2025 پیش کر دیا گیا۔

فنانس بل میں پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے لیے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس میں کاربن لیوی لفظ کا اضافہ کردیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا کہ کاربن لیوی آئندہ سال بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی، یہ کاربن لیوی پیٹرولیم لیوی کے علاوہ ہوگی۔

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا ٹو اینڈ تھری وہیلرز کے لیے نئی انرجی وہیکل پالیسی بنائی ہے تاکہ لوگ الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دیں۔ فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی وفاقی حکومت کی اعلان کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانے کی تجویز  ہے، 18 فیصد ٹیکس سے کم شرح والی گاڑیوں پر بھی 18 فیصد عمومی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اس وقت 1800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 18 فیصد کے بجائے ساڑھے آٹھ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات