39 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کا دورۂ ویسٹ انڈیز، ون ڈے میچز ختم، 5 ٹی ٹوئنٹی...

پاکستان کا دورۂ ویسٹ انڈیز، ون ڈے میچز ختم، 5 ٹی ٹوئنٹی ہونگے


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز کو پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ امریکا میں اب ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہوں گے، تمام میچ ویسٹ انڈیز میں ہوں گے۔ دونوں بورڈز کے درمیان اس متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچ ختم کئے جارہے ہیں۔ زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا مقصد اہم ایونٹس کی تیاری اور کمبی نیشن بنانا ہے۔ پاکستان نے جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، دو اور تین اگست کو فلوریڈا جبکہ تین ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات