پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی20 سیریز کےلیے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ممالک کے درمیان یو اے ای میں سیریز کرانے کےلیے بات چیت جاری ہے۔
پاکستان نے افغانستان کی 3 ٹی20 میچز کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے، جو ایف ٹی پی میں اگست میں شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق اب ٹی20 سیریز کے بجائے 3 ممالک کے درمیان سیریز کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ممالک کے درمیان سیریز سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، سیریز کو ایشیا کپ کی تیاریوں سے متعلق شیڈول کیا جا رہا ہے، ایشیا کپ بھی ممکنہ طور پر یو اےای میں ہونے کا امکان ہے۔