36 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلین ٹیم 212 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا...

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلین ٹیم 212 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کی 4 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں


—تصویر بشکریہ کرک انفو

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جواب میں جنوبی افریقا کی بھی 4 وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئیں، آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے جنوبی افریقا کو 169 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان نے جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی، ان کا فیصلہ شروع میں بہتر ثابت ہوا۔

ربادا اور جینسن ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے، 67 رنز پر 4 آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ویبسٹر نے اچھی بیٹنگ کی، دونوں نے ففٹیز بنائیں، اسمتھ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویبسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے بعد ایلکس کیری نے 23 رنز بنائے، آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔

کگیسو ربادا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، پہلے اوور میں پہلی وکٹ گری اور کھیل کے اختتام تک 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

جب کھیل ختم ہوا جنوبی افریقا کا اسکور 4 وکٹ پر 43 رنز تھا۔ کپتان باؤما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ تھے۔

مچل اسٹارک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات