46 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج


قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں احتجاج بھی کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں احتجاج بھی کیا،  پی ٹی آئی ارکان نے غریب دشمن بجٹ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں موجود رہے، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا، جس کی ابتداء تلاوتِ قرآنِ کریم سے کی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے جب قوم نے اتحاد سے دشمن کو شکست دی ہے،  ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،  سوا سال کے دوران معاشی بحالی اور اصلاحات کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ  ترجیح ایک ایسی معیشت کی تشکیل ہے جو سماج کے ہر طبقے کو فائدہ دے، گزشتہ سال معاشی بہتری کے کئی اقدامات کیے جس سے مالیاتی نظم و نسق بہتر ہوا، افراط زر میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام ہماری کامیابی ہے، ترسیلات زر کا حجم رواں مالی سال کے اختتام تک 37 یا 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات