33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومغزہ لہو لہونایاب ڈی این اے کا حامل 6000 برس پرانا انسانی ڈھانچہ دریافت

نایاب ڈی این اے کا حامل 6000 برس پرانا انسانی ڈھانچہ دریافت


ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی امریکا کے ایک ملک کولمبیا سے قدیم ڈی این اے کا حامل 6000 برس پُرانا انسانی ڈھانچہ دریافت کیا ہے جو انسانی تاریخ کو از سرِ نو لکھ سکتا ہے۔

قدیم آثار کے مقام چیکوا سے دریافت ہونے والی باقیات پر جو ڈی این اے پایا گیا ہے وہ آج کے خطے میں موجود مقامی آبادی سے نہیں ملتا۔

دریافت ہونے والے جینیاتی نشانات نے ایک مختلف اور معدوم نسل کا انکشاف کیا ہے۔ عین ممکن ہے یہ نسل جنوبی امریکا پہنچنے والے ابتدائی انسانوں سے آگے بڑھی ہو۔

یہ نسل جلد ہی آبائی انسانوں سے علیحدہ ہوگئی اور جینیاتی اعتبار سے ہزاروں برس تک تنہا رہی۔

محققین نے یہ نایاب جینیاتی ٹائم لائن بوگوٹا ایلٹیپلانو میں 6000 سے 500 برس قبل رہنے 21 افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کر کے ترتیب دی ہے۔

ہڈیوں اور دانتوں سے حاصل ہونے والے ڈی این اے نمونوں میں یہ بات سامنے آئی کہ چیکوا کے قدیم انسانوں میں اپنے آبا و اجداد کی جانب سے مختلف آثار آئے تھے۔ تاہم، آج کے جینیاتی ذخیرے میں یہ تمام آثار ناپید ہو چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات