کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملائیشیا میں ٹریننگ جاری ہے،قومی ٹیم نے پچھلے تین دن کے دوران چھ ٹریننگ سیشن کئے ۔ایونٹ 15سے21جون تک جاری رہے گا، ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم پرو ہاکی لیگ میں رسائی کے ہدف کے ساتھ آئے ہیں، ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ کھلاڑی ملائیشیا کے موسم اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہورہے ہیں ۔