پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
صبا قمر نے انسٹا اسٹوری پر اپنے ان مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے جو ان کی عید کی تصاویر دیکھنے کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ بہت سے مداح میری عید کی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس عید پر میں نے کوئی ایک تصویر نہیں بنوائی۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اس عید پر نئے کپڑے بھی نہیں پہنے اور نہ ہی تیار ہوئی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
اُنہوں نے لکھا کہ اس عید پر میں بس آرام کرنا چاہتی تھی اس لیے میں نے عید کے تین دن آرام کیا، اپنے سر میں تیل لگایا، اچھا کھانا کھایا اور خاموش رہ کر دل میں دعائیں مانگیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ اس عید پر میں بس آرام کرنا چاہتی تھی اس لیے میں نے عید کے تین دن آرام کیا، اپنے سر میں تیل لگایا، اچھا کھانا کھایا اور خاموش رہ کر دل میں دعائیں مانگیں۔
صبا قمر نے مزید لکھا کہ میں پچھلے کچھ مہینوں سے لگاتار کام کر رہی تھی اور مسلسل سفر میں تھی اس لیے عید پر میرے دل نے تھوڑا بریک لینے کو کہا اور میں نے دل کی بات سنی۔
اُنہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی ہم گھر صرف اپنے سکون کےلیے جاتے ہیں تو اس بار میں نے عید پر یہی کیا گلیمر اور شور شرابے سے دور صرف اپنے لیے وقت نکالا۔
اداکارہ نے لکھا کہ اب میں دوبارہ ایکشن میں آگئی ہوں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ جلد ہی آپ لوگوں کو اپنے بارے میں آگاہ کروں گی۔
صبا قمر نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں ہمیشہ ساتھ دینے کےلیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں بھی اپنی طرح ہمیشہ دل کی بات سننے کا مشورہ دیا۔