33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسدھو موسے والا اور لارنس بشنوئی سے متعلق انکشافات

سدھو موسے والا اور لارنس بشنوئی سے متعلق انکشافات


تصویر سوشل میڈیا۔

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور گینگسٹر لارنس بشنوئی سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے یو ٹیوب پر دو حصوں پر مشتمل ایک دستاویز فلم بعنوان ’’دی کلنگ کال‘‘ جاری کی ہے جو معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے گرد گھومتی ہے۔ 

 نئی دستاویزی فلم میں بھارتی مشرقی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار کے عروج کی کہانی اور بدنام گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلقات کی تفصیلات شامل ہے کس طرح وہ اپنے ابتدائی دور میں بشنوئی کے قریب آئے۔ 

تاہم ان دونوں کے درمیان ایک تنازع اس وقت پیدا ہوا جب 28 سالہ سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کے حریفوں سے قریب ہوگئے تھے۔

اس دستاویزی فلم میں کینیڈا میں موجود بھارتی گینگسٹر گولڈی برار نے لارنس بشنوئی کی سدھو سے دشمنی کے بارے میں نئے انکشافات کیے ہیں جو کہ 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی قتل کی بنیادی وجہ بنی۔

واضح رہے کہ سدھو کو 29 مئی 2022 کو منسا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس ڈاکیومینٹری کی دوسری قسط میں انویسٹی گیٹو صحافی اشلین کور نے بتایا کہ گولڈی برار نے سدھو اور لارنس بشنوئی کے درمیان تنازع کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ لارنس سدھو سے رابطے میں رہتا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ اسے یہ نہیں پتہ کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کس نے متعارف کروایا اور نہ میں نے کبھی ان سے یہ بات پوچھی۔ البتہ سدھو بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے پیغامات بھیجا کرتا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات