دہشتگردی کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری محمد شاہزیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا۔
20 سال کے محمد شاہزیب خان کے خلاف نیویارک میں فردِ جرم داخل کی گئی ہے اور انہیں امریکا کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔
شاہزیب خان کو پچھلے برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو دہشتگرد تنظیم داعش کی مدد کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق شاہزیب خان نے نیویارک میں یہودیوں پر حملہ کرنے کےلیے امریکا آنے کی کوشش کی، ایف بی آئی اور شراکت داروں کی مدد سے حملہ نہیں ہونے دیا گیا۔