ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔
اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے شریک ملزمان امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان کمرۂ عدالت سے فرار ہو گئے۔
مقدمے میں مرکزی ملزم عاطف خان کی ضمانت عدالت سے مسترد کی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر مبینہ طور پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔
پسِ منظر
نجی بینک سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔
ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف محمد خان کو بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکا دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔