33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ میں رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری

برطانیہ میں رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری


تصویر سوشل میڈیا۔

یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ متوقع ہے، ہیلتھ الرٹ جمعرات کی شام 9 بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک ہوگا۔ 

یہ ہیلتھ الرٹ ایسٹ انگلینڈ، ایسٹ مڈلینڈز، لندن اور ساؤتھ ایسٹ ریجن کے لیے  ہوگا۔ ہیلتھ الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ کمزور افراد کو ہیلتھ کیئر سروس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے ماؤتھ اور ویلز میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں جمعہ کو درجہ حرارت 30 سے 31 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات