بجٹ تجاویز پر انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی سے 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس سے زائد ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں بجٹ تجاویز کے باعث آج تاریخی تیزی دیکھی جارہی ہے، ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 78 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 135پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔