33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایلون مسک سے مصالحت کیلئے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

ایلون مسک سے مصالحت کیلئے تیار ہوں، صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایلون مسک کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹوں کے بعد مصالحت کےلیے تیار ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایلون جانتے ہیں کہ انہیں ایلون مسک سے پیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی اس کا علم ہے، وہ دنیا میں سب سے بہترین اور بڑی مصالحت کرتے ہیں، اس کا سب کو علم ہے۔

اس سے پہلے ایلون مسک نے ٹرمپ پر اپنی حالیہ تنقید پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا تھا کہ اُنہیں گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ سے متعلق کی گئی اپنی کچھ سوشل میڈیا پوسٹ پر افسوس ہے، تنقید میں وہ بہت آگے نکل گئے تھے۔

ٹرمپ سے تنازع کے بعد ایلون مسک ٹرمپ پر تنقید والی اپنی کچھ سوشل میڈیا پوسٹ سے ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات