پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں شراب پینے سے روکنا جرم بن گیا جب کہ بااثر افراد نے امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق بااثر افراد نے شراب پینے سے منع کرنے پر امام مسجد زین العابدین کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے سخت نوٹس لیا، ڈی پی او کے نوٹس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف متاثرہ شخص کے والد شوکت کی مدعیت میں تھانہ صدر دیپال پور میں ایف آئی آر درج کرلی اور نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، جو کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔