36 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹانسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی...

انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہیے: ثمینہ پیرزادہ


اداکارہ ثمینہ پیرزادہ — فائل فوٹو  

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر  شکل و صورت اور عمر پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دوسروں کی شکل و صورت اور عمر پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ایسا کرنا بہت غلط ہے، سوشل میڈیا کے دور میں تو یہ چیز بہت بڑھ گئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ سب سے بری بات مجھے یہ لگتی ہے کہ اگر کوئی سینئر ہے تو کسی کو اسے یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ آپ کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے تو اب آرام کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ لوگوں کی کامیابی کو دیکھنا چاہیے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی میں ایک خاص مقام پر پہنچنے کے لیے کتنی محنت کی ہے اور اگر کوئی اپنا خیال رکھتا ہے، عمر بڑھنے کے بعد بھی وہ اچھا لگ رہا ہے اور زندگی سے بھرپور ہے جیسے کہ ہماری اداکارہ بشریٰ انصاری ہیں تو مجھے تو اس طرح کے لوگ بہت پسند ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات