انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے بڑھ کر 282 روپے 40 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284 روپے 3 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔