اسپیس ایکس نے اپنے مزید 26 سٹار لنک سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس لنک نے یہ سیٹلائٹس کیلیفورنیا میں وینڈن برگ اسپیس فورس بیس پر دھند کے ماحول میں نچلے مدار میں چھوڑیں۔
کمپنی نے ایکس پر لانچ کی لائیو سٹریمنگ کی جبکہ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فالکن 9 راکٹ ٹیک آف سے پہلے دھند کی وجہ سے دھندلا دکھائی دیا۔
اسپیس ایکس نے سانتا باربرا، سان لوئس اوبیسپو اور وینٹورا کاؤنٹیز کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لانچ کے دوران “ایک یا زیادہ سونک بوم” سن سکتے ہیں۔
لانچنگ کے بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج بوسٹر آف کورس آئی اسٹیل لو یو پر اترا، جو بحر الکاہل میں ایک تیرتا ہوا لینڈگ پلیٹ فارم ہے۔