33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید


گزشتہ روز اسرائیل کے جنگی جرائم پر مبنی حملوں کے بعد غزہ میں تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید اور 363 زخمی ہوگئے۔ 

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 120 فلسطینی شہید اور 474 زخمی ہوئے ہیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے 3 لاشیں نکال لیں۔ 

ایک شہید فلسطینی کے جسد خاکی کے قریب اسکے رشتے دار افراد غم و اندوہ کی کیفیت میں موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایک شہید فلسطینی کے جسد خاکی کے قریب اسکے رشتے دار افراد غم و اندوہ کی کیفیت میں موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 821 فلسطینی شہید ہوچکے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار 353 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 55 ہزار 104 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 27 ہزار 394 زخمی ہوچکے۔ امدادی کیمپوں پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 224 سے تجاوز کر گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات