44 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ ثانیہ سعید ثنا یوسف کے قتل پر آبدیدہ، معاشرتی بے حسی...

اداکارہ ثانیہ سعید ثنا یوسف کے قتل پر آبدیدہ، معاشرتی بے حسی پر کڑی تنقید


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل پر گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ثانیہ سعید حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ 

گفتگو کے دوران جب ثنا کا نام لیا گیا تو اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

ثانیہ نے نم آنکھوں سے کہا کہ میں ہر روز خواتین کے قتل کی خبریں سن کر جاگتی ہوں اور ثنا یوسف کا واقعہ محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک خوفناک رجحان کا حصہ ہے، کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کردی جاتی ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے نے اس ظلم کو معمول بنالیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اکثر ظلم کو جواز دے کر نظرانداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو ایک نہایت خطرناک سوچ ہے، ثنا یوسف ایک سادہ اور بےضرر لڑکی تھی، جس کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کر رہی تھی کہ جس سے کسی کو کوئی پریشانی ہو، اس کے باوجود اسے ہدف بنایا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کےلیے مسلسل آواز بلند کرنا ناگزیر ہے۔ ’میرا جسم میری مرضی‘ جیسے نعرے کسی بےراہ روی کےلیے نہیں بلکہ اس بنیادی حق کےلیے ہیں کہ ایک عورت کو اپنی زندگی کے فیصلوں پر اختیار حاصل ہو۔

ثانیہ سعید نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی جذباتی ناپختگی بھی اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ تشدد صرف خواتین کے خلاف نہیں بلکہ خود مردوں کی بےبسی کی بھی علامت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات