انگلینڈ میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیز رفتار کار چلانے کا شوق پورا کر لیا۔
آسٹریلوی فارمولا ون اسٹار آسکر پیاسٹری کی دعوت پر اسکواڈ کے کھلاڑی میکلارن کے ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں پہلے کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کو فارمولا ون کی تیکنیکی چیزوں کے بارے میں بتایا گیا۔
کھلاڑیوں میں نیتھن لیوئن، میچل اسٹارک، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور برینڈن ڈاگٹ موجود تھے، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اسے ایک نیا تجربہ قرار دیا۔
فارمولا ون اسٹار آسکر پیاسٹری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر ایم سی جی میں موجود ہوتے ہیں۔
آسکر پیاسٹری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے لارڈز میں موجود نہیں ہوں گے کیونکہ اُنہیں فارمولا ون ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کینیڈا جانا ہے۔