44 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت، ویلڈن ثنا میر، کرکٹ...

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت، ویلڈن ثنا میر، کرکٹ بورڈ چیف


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ثنا میر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے۔ ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ ہم سب کو ثنا میر پر فخر ہے، آپ اس کی حقدار ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویلڈن ثناء میر۔ پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔ ثناء میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں ۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب دیگر پاکستانی ویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔ خواتین کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ جب والدین ثناء میر کے والدین جیسے ہوں جنہوں نے لگن اور قوت سے بیٹی کی پرورش کی ہو تو بیٹیاں فخر کا باعث بنتی ہیں۔ میں انکل اور آنٹی کا خاض طور پر شکریہ ادا کروں گی کہ انہوں نے ایسی بیٹی کی پرورش کی جس نے مجھ سمیت ساری زندگی ہزاروں لڑکیوں کو متاثر کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات