وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان کر دیا جائے گا، تنخواہ دار اور چھوٹے کاروباری وکیل کی مدد لیے بغیر ہی گوشوارہ بھر سکیں گے۔
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 26-2025ء پیش کر رہے ہیں۔
بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو تبدیل کیے بغیر معاشی اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، ایف بی آر میں بہتری کے منصوبے کا محور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان کردیا جائے گا، تنخواہ دار اور چھوٹے کاروباری وکیل کی مدد لیے بغیر ہی گوشوارہ بھر سکیں گے۔