44 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومجرم و سزاکراچی؛ 3 بچوں کے باپ موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران...

کراچی؛ 3 بچوں کے باپ موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا



کراچی:

نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا جب کہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پیرکوبلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیوایل میں موٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار30سالہ محمد ناصرولد سرورکوقتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔

مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھرجا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس کا موبائل فون چھینا اور فرار ہو رہے تھے۔

ملزمان کے فرارہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پرتعاقب شروع کردیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور محمد ناصرجسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،  جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، تاہم پولیس نے جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات