44 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی سی بی نے بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز کو این او...

پی سی بی نے بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز کو این او سی دے دی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کےلیے این او سی جاری ہوا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کےلیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کےلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کےلیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رؤف کو میجر لیگ کرکٹ کےلیے این او سی دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات