41 C
Lahore
Tuesday, June 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز  کا کہنا ہے کہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

نکولس پوران ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکولس پوران ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں۔ 

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نکولس پوران کے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے کارناموں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کے لیے مستقبل میں نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نکولس پوران نے 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے ہیں جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بنائے ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات