36 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی، ذرائع

وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی، ذرائع


فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوا۔

کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے اور پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ 

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور تھی۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات