امریکی صدر سے صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا۔
جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتےتھے۔
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ اچھا تعلق تھا، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک سےفون پر بات کرنےکا نہیں سوچا، مگر میں تصور کر سکتا ہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔