39 C
Lahore
Wednesday, June 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیرے نواسے نواسیاں مجھے نام سے بلاتے ہیں: انور مقصود

میرے نواسے نواسیاں مجھے نام سے بلاتے ہیں: انور مقصود


—فائل فوٹو

پاکستان کے مایہ ناز ادیب، ڈرامہ نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے انوکھا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نواسے نواسیاں مجھے نام سے بلاتے ہیں۔

انور مقصود نے حال ہی میں اپنے خاندان، تنقید اور معاشرتی رویوں پر ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہو کر گفتگو کے دوران کیا جہاں وہ بطور مہمان کے طور پر شریک تھے۔

انور مقصود نے کہا کہ میرے نواسے نواسیاں مجھ سے بےحد دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ’جب میں اکیلا ہوتا ہوں تو میرے نواسے نواسیاں مجھے میرے نام سے بلاتے ہیں۔  جب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ مجھے انوار کیوں کہتے ہو تو وہ فوراً پلٹ کر جواب دیتے ہیں، آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟‘۔ اس جواب پر پروگرام میں موجود سامعین نے خوب قہقہے لگائے۔

تنقید کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اگر تنقید کسی قابل، سمجھدار اور متعلقہ شعبے کے ماہر شخص کی طرف سے ہو، تو وہ قابلِ قبول ہے، لیکن اگر تنقید کسی ایسے شخص کی جانب سے ہو جو اُس شعبے کے بارے میں کچھ نہ جانتا ہو، تو وہ دراصل آپ کی کامیابی سے جل رہا ہوتا ہے۔

معاشرتی رویوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان کے مرد بہت کمزور ہیں، اگر آپ دیواروں پر نظر ڈالیں، تو آپ کو صرف مردانہ طاقت کی اشتہار نظر آئیں گے، کسی عورت کی طاقت سے متعلق کوئی اشتہار کبھی دکھائی نہیں دیتا، ان کے الفاظ پر ہال ہنسی سے گونج اٹھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات