41 C
Lahore
Tuesday, June 10, 2025
ہومقومی خبریںمستقل طور پر بھارت منتقل ہونے والا سکھر کا جوڑا قتل، بھارتی...

مستقل طور پر بھارت منتقل ہونے والا سکھر کا جوڑا قتل، بھارتی حکومت سے لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ


علامتی فوٹو

پاکستان سے مستقل طور پر بھارت گئے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا۔

سکھر سے تعلق رکھنے والے سپنا اور سنجے کو ان کے گھر میں خنجر کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

سنجے اور سپنا کچھ عرصہ قبل بھارت شفٹ ہوئے تھے، ممبئی میں سنجے کا ڈرائی فروٹس کا کاروبار تھا۔

ممبئی پولیس نے فون کر کے سپنا کے والد کو بتایا کہ مقتولین کے دو بیٹے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

سکھر کی رہائشی مقتولہ لڑکی کے والد نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت سے بیٹی اور داماد کے قتل کی اطلاع فون پر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اور داماد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے، جنہیں وہاں قتل کردیا گیا ہے۔

مقتولہ لڑکی کے بھائی نے کہا کہ بہن اور بہنوئی 6 ماہ قبل مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے اور کارروبار بھی سیٹ کرلیا تھا۔

والد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں لاشیں پاکستان میں ورثاء کے حوالے کی جائیں، مقتولین کے 2 چھوٹے بچے بھی ہمارے حوالے کئے جائیں۔

سربراہ ہندو پنچایت ایشور لال نے کہا کہ خدشہ ہے بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کرے گی، لاشیں بھیجی جائیں تاکہ آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات