37 C
Lahore
Wednesday, June 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفیصل قریشی شو کے دوران برہم، پاکستانی ڈراموں کے سوال پر سخت...

فیصل قریشی شو کے دوران برہم، پاکستانی ڈراموں کے سوال پر سخت ردعمل


—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار فیصل قریشی شو کے دوران پاکستانی ڈراموں سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔

فیصل قریشی حال ہی میں جیو ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے میں اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن کےلیے شریک ہوئے، شو کے دوران حاضرین میں سے پاکستانی ڈراموں سے متعلق ایسا سوال کیا گیا کہ فیصل قریشی اپنا ضبط کھو بیٹھے اور اور شدید برہم ہوگئے۔

حاضرین میں بیٹھی خاتون نے یہ سوال کیا تھا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار پر چلتے ہیں یا پھر روایتی ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو دیمک ان سے مختلف کیسے ہے؟

اس پر فیصل قریشی نے واضح ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ کون سے ڈرامے ایک ہی جیسے ہیں؟ نام لیں ذرا، میں نہیں سمجھتا کہ سارے ڈرامے ایک ہی رفتار یا کہانی پر مبنی ہیں، پچھلے 3 سالوں میں ہم نے مختلف موضوعات پر کام کیا ہے۔ ’خائی‘ مختلف تھا، ’عشق مرشد‘ الگ تھا، ’کابلی پلاؤ‘، ’بہروپیا‘، ’دنیاپور‘، ’فرار‘، ’سراب‘ اور ’راجا رانی‘ ان میں سے کوئی بھی ساس بہو ڈرامہ نہیں ہے، ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں؟

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین کی ملی جلی رائے سامنے آئی ہے۔ کچھ لوگوں نے فیصل قریشی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں واقعی تبدیلی آئی ہے، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکار کو زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

فیصل قریشی پاکستان کے اُن اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے مختلف کرداروں سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’میری ذات ذرہ بے نشاں‘، ’قید تنہائی‘، ’بشرِمومن‘، ’فتور‘، ’مقدر‘ اور ’میرے سائیں‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کی پرفارمنس کو ڈرامہ راجا رانی اور بہروپیا میں بےحد سراہا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات