36 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتعالمی اداروں کا ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواوں کیلئے...

عالمی اداروں کا ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواوں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ


—فائل فوٹو 

عالمی اداروں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یو این ایڈز کی جانب سے ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کےلیے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ 

عالمی ادارۂ صحت اور یو این ایڈز نے دوائیں مقامی طور پر تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز نے عالمی اداروں کی مقامی فارما کمپنیوں کو ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایچ آئی وی اور ٹی بی کی دوائیں خود بنانا ہوں گی، پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ ایچ آئی وی مریض ہیں، دوا صرف 5 ہزار لیتے ہیں۔

یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ ہر سال 6 لاکھ نئے ٹی بی مریض آتے ہیں، مقامی دوا کی تیاری نہ ہونے کے برابر ہے، ہزاروں پاکستانی دواؤں میں سے ڈبلیو ایچ او سے صرف 4 پاکستانی دوائیں منظور شدہ ہیں۔

وفاقی حکام کے مطابق مقامی دوا ساز کمپنیوں کی عالمی معیار کی منظوری لینے میں دلچسپی کم ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جلد ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کی دوا کےلیے کمپنیوں سے درخواستیں لے گی، ڈبلیو ایچ او، ڈریپ کو عالمی معیار کی ریگولیٹری سطح پر لانے میں مدد دے گا۔

وفاقی حکام نے صوبوں کو ایچ آئی وی اور دیگر اہم دواؤں کو ضروری دواؤں کی فہرست میں ڈالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات