36 C
Lahore
Wednesday, June 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس کا یوکرین پر بڑا حملہ، ایک رات میں ریکارڈ 479 ڈرون...

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، ایک رات میں ریکارڈ 479 ڈرون فائر


کیف(اے ایف پی)یوکرین کی فضائی نے بتایا کہ گزشتہ شب روس نے ایک بڑے حملے میں یوکرین پر ریکارڈ 479ڈرون فائر کیے، جیسا کہ ماسکو نے جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔اس حملے نے یوکرائن کے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچایا، تاہم، لوگوں کے ہلاک یا بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ۔یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ 10مقامات پردشمن کے فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے،تاہم،فضائیہ نے کہا کہ اس نے 460ڈرونز کو مار گرایا یا روک دیا، اسی طرح روس کی جانب سے راتوں رات داغے گئے 20 میزائلوں میں سے 19کو مار گرایا گیا۔مغربی شہر ریونے کے میئر اولیکسنڈر ٹریٹیاک نے اسے جنگ کے آغاز کے بعد سے خطے پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا۔یوکرین نے یہ بھی کہا کہ اس نے ایک روسی الیکٹرانکس فیکٹری پررات بھرحملے کیے جو ڈرون کے پرزے بناتی ہے، مقامی روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اس سہولت کو عارضی طور پر پیداوار معطل کرنا پڑی۔روس نے حالیہ ہفتوں میں پورے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس پر کیف کا کہنا ہے کہ ماسکو کا اپنے تین سال سے جاری حملوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات