33 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدوسری بار نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر رونالڈو کی آنکھیں بھر...

دوسری بار نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر رونالڈو کی آنکھیں بھر آئیں


فوٹو بشکریہ رائٹرز

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل دوسری بار پرتگال کے نام ہونے پر  جذباتی ہوگئے۔

پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کروایا گیا۔

پینالٹی ککس کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کے 138ویں بین الاقوامی گول نے پرتگال کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور یوں پرتگال نے دفاعی چیمپئن اسپین کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات