39 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومقومی خبریںحکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی دکھائی وہ کامیابی سے کم...

حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی دکھائی وہ کامیابی سے کم نہیں، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کامیابی سے کم نہیں ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  عالمی طاقتیں فلسطین میں جنگ بندی کروائیں، فلسطین میں بے گناہ بچوں اور بچیوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں جو بربریت ہورہی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو آزادی ملے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات