ترکیہ کے قدیم شہر گورڈین سے 2800 سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے۔
لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم دریافت ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے جنوب مغرب میں موجود تاریخی شہر گورڈین میں کھدائی کرتے ہوئے کی۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس قدیم دریافت کا تعلق مڈاس خاندان سے ہے۔
اس حوالے سے ترک وزارتِ سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے نے 3 جون کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دریافت کیے گئے مقبرے سے ملنے والی نوادرات کی منفرد خصوصیات کی بنیاد پر ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مقبرے کے چیمبر میں دفن شخص مڈاس سے منسلک شاہی خاندان کا فرد ہو سکتا ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ ترکیہ کا قدیم شہر گورڈین فریجیئن سلطنت کا دارالحکومت تھا جو 1200 سے 675 قبل مسیح تک ترقی کی منازل طے کرتی رہی۔
آٹھویں صدی قبل مسیح کے دوران ابتدائی طور پر اس سلطنت پر گورڈیاس نامی ایک بادشاہ کی حکومت تھی اور گورڈیاس کے بعد اس کے بیٹے مڈاس نے اس سلطنت کا کنٹرول سنبھالا اور بعد ازاں فریجیئن سلطنت کا خاتمہ سکندرِ اعظم نے کیا تھا۔