41 C
Lahore
Tuesday, June 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی کسانوں میں موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے خودکشی کے خطرے میں اضافہ

بھارتی کسانوں میں موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے خودکشی کے خطرے میں اضافہ


بید(اے ایف پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک چھوٹے سے فارم پر میرابائی کھنڈکر نے کہا کہ خشک سالی کے دوران فصلیں نہ ہونے کے بعدان کے شوہر نے خود کشی کر لی اور ان کی زمین نے صرف قرضہ اگایا ۔بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں کی ایک طویل تاریخ ہے، جہاں متعدد فصلیں تباہی سے دوچار ہیں،جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسموں کی شدت نئے دباؤ میں اضافہ کر رہی ہے۔بھارت کے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے مطابق، 2022 اور 2024 کے درمیان، روزانہ تقریباََ3 کے اوسط سے مراٹھواڑہ میں 3ہزار90 کسانوں نے اپنی جانیں لے لیں۔پانی کی قلت، سیلاب، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بے ترتیب بارشوں کی وجہ سے کم ہوتی ہوئی پیداوار نے ایک ایسے شعبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ،جس سے بھارت کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی میں سے 45 فیصد کاروزگاروابستہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات