وفاقی بجٹ 26-2025 میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فروزن فوڈز پر 5 فیصد اضافی ایکسائز ڈیوٹی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ چپس اور کولڈ ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز دی گئی ہے۔
نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی جبکہ فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔