45 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومتجارتی خبریںہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں: اقتصادی سروے جاری

ہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں: اقتصادی سروے جاری


’جیو نیوز‘ گریب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  ہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے، گزشتہ سال پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ہمارا اعتماد بحال ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام تھا، عالمی گروتھ کی نسبت پاکستان نے جی ڈی پی گروتھ میں ریکوری کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مہنگائی دو سال پہلے 6.8 تھی جو اب 0.3 فیصد ہے، پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد ہے، رواں مالی سال زر مبادلہ کے ذخائر میں شاندار اضافہ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب جی ڈی پی کے استحکام کی طرف بڑھنا ہے، ہم اس وقت بہتر سمت میں چل رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس بی اے پروگرام حاصل کیا، نگراں وزیر خزانہ کا اس پروگرام کو ٹریک پر رکھنا قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات ضروری تھیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 5 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے اصلاحات کی ہیں، ہر ٹرانسفارمیشن کے لیے 2 سے 3 سال درکار ہوتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاور سیکٹر اصلاحات میں 1 سال میں تاریخی ریکوری ہوئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی گورننس میں بہتری آئی ہے، فری لانسرز نے 400 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات