45 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومتجارتی خبریںگزشتہ سال گندم اور کپاس کی پیداوار میں کمی سے کتنا نقصان...

گزشتہ سال گندم اور کپاس کی پیداوار میں کمی سے کتنا نقصان ہوا؟


— فائل فوٹو 

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں خالد حسین نے کہا کہ صرف گندم میں کسانوں کا 15 سے 20 کھرب کا نقصان ہوا، گندم کی پیداوار 25 سے 30 فیصد کم ہوئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ چاول کی برآمد کم ہونے سے بھی نقصان ہوا، پچھلے سال موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی، 2 ارب ڈالر کی کپاس اور 3 ارب ڈالر کی گندم باہر سے منگوانا پڑ رہی ہے۔

خالد حسین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر 2، 2 ماہ سے پانی نہیں آ رہا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بڑے ڈیم بنائے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جو ڈیم بنانے کے خلاف ہے، اس کے خلاف مہم چلائیں گے،  حکومت نے بجلی سے متعلق ہمارا مؤقف نہیں سنا، عید کی خوشی پر بھی کسان بھوکا مر رہا ہے، حکومت سے کہتا ہوں کہ دیہات میں جائیں اور کسانوں کی حالت دیکھیں۔

خالد حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا تھا کہ کسان مافیا ہے، ہم یہ الزام قبول کرتے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سے اپیل ہے کہ کسان مافیا نے بہت سزا بھگت لی، اب اسے معاف کر دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات