34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوکرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل

کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل


بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔

اس تقریب میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: “کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں”

دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں باندھ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی؟

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج 18 نومبر 2025 کو وارانسی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اور ماڈل بھارتی کرکٹر کے پیار میں ‘دیوانی’ ہوگئیں

قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دونوں کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کررہیں تھی جنہیں خاندانی ذرائع کی جانب سے غیر مصدقہ قرار دیا جارہا تھا۔

Image

رواں سیزن میں رنکو سنگھ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 29.42 کی اوسط اور 153.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے 206 رنز بنائے تھے تاہم انکی ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

Image

خیال رہے کہ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات